ایران کاجوہری پروگرام،ٹرمپ آج نئی پالیسی کا اعلان کریں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  آج کانگریس کے سامنے ایران کے جوہری پروگرام پر طے پائے سمجھوتے سے متعلق اپنی  نئی پالیسی کا اعلان کریں گے

ایران کاجوہری پروگرام،ٹرمپ آج نئی پالیسی کا اعلان کریں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  آج کانگریس کے سامنے ایران کے جوہری پروگرام پر طے پائے سمجھوتے سے متعلق اپنی  نئی پالیسی کا اعلان کریں گے۔

 آیا وہ سمجھوتے کی منظوری سے دست بردار ہوں گے یا معاہدے سے باہر نکلنے کا اعلان کریں گے یہ آج طے ہوگا  مگر یہ دونوں الگ الگ متبادل  ہیں اور اس کے ساتھ بہت سے سوالات بھی مربوط ہیں۔

امکان ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جوہری سمجھوتے سے انخلاء کی تجویز  کو کانگریس پر چھوڑیں گے اور کانگریس کو فیصلے کے لیے 2 ماہ  کا وقت دیا جائے گا مگر اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ امریکہ اس معاہدے سے مکمل طور پر دستبردار ہو جائے گا۔

 اس کا واحد  راستہ ہے کہ امریکہ معاہدے کے بعد معطل کی گئی پابندیوں کو بحال کرے اور سن 2005 والی  صورت حال  پر واپس  آجائےمگر یہ بھی واضح نہیں کہ آیا  امریکہ ایسا اقدام اٹھائے گا  یا نہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں