جولین اسانج کو شہریت دے دی گئی ہے،حکومت ایکواڈور نے تصدیق کر دی

ایکواڈور نے 2010 میں امریکی فوج کی خفیہ معلومات افشاں کرنے والے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو شہریت دے دی ہے جس کی تصدیق وزیر خارجہ ماریہ فرنینڈا اسپنوسا نے کر دی ہے

جولین اسانج کو شہریت دے دی گئی ہے،حکومت ایکواڈور نے تصدیق کر دی

ایکواڈور نے 2010 میں امریکی فوج کی خفیہ معلومات افشاں کرنے والے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو شہریت دے دی ہے۔

اس کی تصدیق ایکواڈور کی وزیر خارجہ ماریہ فرنینڈا اسپنوسا نے دارالحکومت کوئٹو میں  کی اور  یہ بھی کہا کہ جولین اسانج نے شہریت کی درخواست دی تھی اور وہ 12 دسمبر 2017 سے ایکواڈور کے شہری ہیں۔

ماریہ فرنینڈا نے مزید کہا کہ جولین اسانج کو ایک تیسری ریاست سے جان کا خطرہ ہے ہم نے برطانیہ کے ساتھ وکی لیکس کے بانی کے معاملے کو باوقار طریقے سے حل کرنے کے لیے جولین اسانج کو ایکواڈور کی شہریت دی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ وکی لیکس کے بانی کو شہریت دینے کا فیصلہ برطانیہ کی جانب سے جولین اسانج کو سفارتی درجہ دینے کی درخواست مسترد کرنے کے بعد کیا گیاجبکہ جولین اسانج کو سفارتی درجہ دینے کا مقصد انہیں گرفتاری سے استثنیٰ دلانا تھا۔



متعللقہ خبریں