روس، امریکی پابندیوں کا جواب دینے کی تیاریوں میں

تازہ امریکی پابندیوں کے جواب میں تیار کردہ مسودہ بِل جلد منظور  کر لیا جائے گا: سرگے ریابکوف

روس،  امریکی پابندیوں کا جواب دینے کی تیاریوں میں

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگے ریابکوف نے کہا ہے کہ تازہ امریکی پابندیوں کے جواب میں تیار کردہ مسودہ بِل جلد منظور  کر لیا جائے گا۔

روس کے پارلیمانی اراکین نے نئی امریکی پابندیوں کے خلاف ردعمل کے طور پر امریکی مال اور خدمات کی روس درآمد کی ممانعت  کے مطالبے پر مبنی ایک مسودہ بِل پیش کیا ہے۔

بِل میں امریکی ساختہ سوفٹ وئیر، زرعی مصنوعات،  ادویات،   تمباکو اور الکحل  جیسی مصنوعات کی درآمد کو محدود کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

روسی پارلیمانی اراکین نے بِل میں جوہری توانائی ، راکٹ موٹروں اور طیاروں کی تعمیر کے شعبوں میں امریکہ کے ساتھ تعاون کو بھی ممنوع قرار دئیے جانے کی،  علاوہ ازیں روس کے نجکاری منصوبوں میں امریکی کمپنیوں کی شرکت کو بھی ممنوع قرار دئیے جانے کی تجویز پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ سال 2016 کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کے دعوے کے ساتھ امریکہ نے روسی امراء پر پابندیاں عائد کر دی تھیں اور7 امراء اور ان کے زیر کنٹرول 12 کمپنیوں کو بلیک لسٹ میں داخل کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں