ایکواڈور کے صحافی قتل کر دیئے گئے ہیں: حکومت کولمبیا

کولمبیا  کے صدر ہوان مانویل سانتوس نے  بتایا ہے کہ  ایکواڈور  کے دو صحافیوں اور  ان کے ڈرائیورکو مسلح گروہ نے  اغوا کے بعد  قتل کر دیا  ہے

ایکواڈور کے صحافی قتل کر دیئے گئے ہیں: حکومت کولمبیا

کولمبیا  کے صدر ہوان مانویل سانتوس نے  بتایا ہے کہ  ایکواڈور  کے دو صحافیوں اور  ان کے ڈرائیورکو مسلح گروہ نے  اغوا کے بعد  قتل کر دیا  ہے ۔

 صدر  سانتوس نے سی این این سے بات چیت کرتے ہوئے  افسوس کے ساتھ کہا کہ  کولمبیا کے سابق انقلابی  مسلح گروہ  FARC   کے  حکومت کے ساتھ امن معاہدے کو قبول نہ کرنے والے ایک  علیحدگی  پسند  مسلح گروہ کی یہ کارستانی  لگتی ہے ۔

اس سے پیشتر  ایکواڈور کے وزیر داخلہ سیزر  ناواس  نے بتایا تھا کہ ان صحافیوں کو اغوا کرتےہوئے کولمبیا لے جایا گیا ہے۔

 صدر سانتوس نے  اعلان کیا ہے کہ  جلد  یا بدیر  اس باغی گروہ کا سرغنہ ہماری تحویل میں ہوگا



متعللقہ خبریں