نائیجیریا ، مسلح حملوں میں 30 افراد ہلاک

صوبائی محکمہ پولیس  کے ترجمان نے بتایا ہے کہ  ان حملوں کی بنا پر عوام کی ایک بڑی اکثریت خوف سے علاقے سے راہ فرار اختیار کر گئی ہے

نائیجیریا ، مسلح حملوں میں 30 افراد ہلاک

مغربی افریقی ملک نائیجیریا کے شمال مغربی علاقوں  پر دو مختلف بم حملوں میں 30 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

نائیجیرین  خبر ایجنسی کے مطابق صوبہ زامفارا  سے منسلک  کابارو اور دانمانی دیہاتوں میں ایک مسلح گروہ کی جانب سے  کیے گئے ان حملوں میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد زخمی بھی ہوئی ہے۔

صوبائی محکمہ پولیس  کے ترجمان نے بتایا ہے کہ  ان حملوں کی بنا پر عوام کی ایک بڑی اکثریت خوف سے علاقے سے راہ فرار اختیار کر گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی قوتوں نے  تین  مشکوک مسلح افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ اس علاقے میں بعض اوقات  کسانوں اور گڈریوں کے درمیان  بعض معاملات میں تنازعات کی بنا  شدت  کی لڑائیاں ہوتی رہتی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں