شام کے حوالے سے روس اور امریکہ کے ڈآئیلاگ کا دوام خوش آئند ہے، دی مستورا

مستورا نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے دارالحکومت ماسکو میں  وزارت خارجہ ہاؤس میں ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کیا

شام کے حوالے سے روس اور امریکہ کے ڈآئیلاگ کا دوام خوش آئند ہے، دی مستورا

اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے شام اسٹیفن دی مستورا  کا کہنا  ہے کہ امریکہ اور  روس کے درمیان ڈائیلاگ کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

مستورا نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے دارالحکومت ماسکو میں  وزارت خارجہ ہاؤس میں ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

مستورا نے گزشتہ ہفتے متحدہ امریکہ کی قیادت میں برطانیہ اور فرانس کے شام میں آپریشن کے باوجود روس  کے سیاسی حل کے حصول کی کوششوں کو جاری رکھنے  کے حوالے سے اعلانات   کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "اگر ہم کسی با اعتماد  سیاسی سلسلے کے مالک ہیں  تو اس طرح کے بحرانوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ سوچی   کے آستانہ فارمیٹ پر  ہمیں کوششیں جاری رکھنی چاہییں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  کی متعلقہ قرار داد کی بنیادوں پر جنیوا سلسلے کی تجدید و ترمیم  لازمی ہے۔ ہمیں آئینی کمیٹی کی قرار دادوں اور انتخابات کے بارے میں  کیے گئے فیصلوں کو عملی جامہ پہنانا چاہیے۔"

مستورا نے روس اور امریکہ کے درمیان عسکری بات چیت کے  جاری رہنے کی  تمنا کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور روس  کا جھڑپوں کا سد باب کرنے کے حوالے سے وضع کردہ میکانزم بارآور ثابت ہوا ہے۔

 



متعللقہ خبریں