اسد چاہے تو اقتدار پر رہے بس شام سے ایرانی فوج نکلوادیں:اسرائیل کی روس سے التجا

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے اپنے دورہ روس کے دوران صدر ولادیمیر پوٹن سے کہا ہے کہ وہ شام میں موجود ایرانی  فوج  کو نکال دیں تو تل ابیب   بشار الاسد کے اقتدار کے لیے خطرہ نہیں بنے گا

اسد چاہے تو اقتدار پر رہے بس شام سے ایرانی فوج نکلوادیں:اسرائیل کی روس سے التجا

اسرائیلی حکومت کے ایک عہدے دار  کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے اپنے دورہ روس کے دوران صدر ولادیمیر پوٹن سے کہا ہے کہ وہ شام میں موجود ایرانی  فوج  کو نکال دیں تو تل ابیب   بشار الاسد کے اقتدار کے لیے خطرہ نہیں بنے گا۔

خبرکے مطابق، اسرائیلی حکومت کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز  ماسکو میں روسی صدر سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نیتن یاہو نے اُن پر واضح کیا کہ تل ابیب بشارالاسد کے اقتدار کے لیے خطرہ بننے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا تاہم، انہوں نے ماسکو پر شام میں موجود ایرانی فوج  کو نکالنے  کا مطالبہ دہرایا۔

صہیونی حکومت کے عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ روس پہلے ہی شام میں اسرائیل اور ایران کو باہمی تصادم سے روکنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

اگرچہ روس نے شام کی  وادی گولان میں ایرانی فوج  کو دور رکھنے کی کوشش کی ہے۔

 واضح رہے کہ  ایرانی فوج  شام اور اسرائیل کی سرحد پر 80 کلومیٹر دور ہیں مگر اسرائیل کا اصرار ہے کہ ایران شام کی سرزمین مکمل طور پر خالی کر دے۔

 



متعللقہ خبریں