نائجیریا، شدید بارشوں اور سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک

ملک میں ناقص منصوبہ بندی ، پانی کی گزرگاہوں کے بلاک ہونے اور نکاس ِ آب نظام سے  سیلاب  وقوع پذیر ہو رہے ہیں

نائجیریا، شدید بارشوں اور سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک

نائیجریا میں موسلا دھار بارشوں  سے ملک  کے دو دریاؤں میں طغیانی پیدا ہوئی، دریاؤں کا پانی  سیلاب کی شکل اختیار کرنے سے ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

بی بی سی کی خبر کے مطابق  قومی ہنگامی صورتحال کی انتظامیہ ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ملک میں دو ہفتوں سے جاری شدید بارشوں  کے باعث نائجر اور بنیو دریاؤں میں طغیانی آئی ، جس  سے  پیدا ہونے والے سیلاب نے نواحی علاقوں میں  مقیم ایک سو سے زائد افراد کی جان لے لی۔

بتایا گیا ہے کہ ملک کے 11 شہر سیلاب  کے پانی سے متاثر ہیں۔

حکام نے  عوام کو خبر دار کیا ہے کہ آئندہ کے ایام  میں  مزید بارشوں کی پشین گوئی ہوئی ہے، جس سے سیلاب کے خطرات موجود ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں ناقص منصوبہ بندی ، پانی کی گزرگاہوں کے بلاک ہونے اور نکاس ِ آب نظام سے  سیلاب  وقوع پذیر ہو رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں