"خاتون اول میں ہی ہوں"،ٹرمپ کی زوجہ اول کا اعلان

ایوانا ٹرمپ نے حال ہی میں امریکی ٹی وی چینل ’اے بی سی‘ کے پروگرام ’گڈ مارننگ امریکہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ازراہ  مزاح کہا تھا کہ چونکہ میں ٹرمپ کی زوجہ اول ہوں اس لیے خاتون اول کا لقب بھی مجھے ہی ملنا چاہیے

"خاتون اول میں ہی ہوں"،ٹرمپ کی زوجہ اول کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا بھر میں پھیلے امریکی دشمنوں کے خلاف جنگ کی باتیں تو کرتے ہیں مگر معلوم نہیں کہ انہیں اپنے گھر میں سلگتی جنگ کی چنگاری کے بارے میں کوئی خبر ہے یا نہیں۔

 حال ہی میں  اُن کی  سابقہ اہلیہ اور موجودہ خاتون اول کے درمیان لفظوں کی جنگ شدت اختیار کرگئی ہے اور کچھ  بعید نہیں کہ یہ جنگ کوئی اور شکل اختیار کرلے۔

خبرکے مطابق، خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے صدر ٹرمپ کی پہلی بیوی ایواناجو اب بھی ٹرمپ کی منکوحہ ہونے کا دعویٰ کرتی ہے، کو ایک خط  ارسال کیا ہے جس میں انہیں کہا گیا وہ ذاتیات پر حملوں سے گریز کریں۔

خیال رہے کہ ایوانا ٹرمپ نے حال ہی میں امریکی ٹی وی چینل ’اے بی سی‘ کے پروگرام ’گڈ مارننگ امریکہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ازراہ  مزاح کہا تھا کہ چونکہ میں ٹرمپ کی زوجہ اول ہوں اس لیے خاتون اول کا لقب بھی مجھے ہی ملنا چاہیے۔

چیک نژاد ایوانا سن 1977ء سے 1992ء تک ٹرمپ کی بیوی رہ چکی ہیں۔

 انہوں نے ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ میرے پاس وائٹ ہاؤس کا فون نمبر موجود ہے مگر میں فون اس لیے نہیں کرتی کہ وہاں میلانیا موجود ہے۔



متعللقہ خبریں