روس: بین الاقوامی مقابلہ قرآن خوانی

ماسکو میں رواں سال 18 دفعہ منعقدہ بین الاقوامی مقابلہ قرآن خوانی میں 32 مختلف ممالک سے قاریوں نے شرکت کی

روس: بین الاقوامی مقابلہ قرآن خوانی

روس کے دارالحکومت ماسکو میں رواں سال 18 دفعہ منعقدہ بین الاقوامی مقابلہ قرآن خوانی  کے ساتھ گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا۔

روس کی مفتی کونسل  کی طرف سے کروکس سٹی کانسرٹ ہال میں منعقدہ اس مقابلہ قرآن خوانی میں 32 مختلف ممالک سے قاریوں نے شرکت کی۔

فائنل مقابلے میں پہنچنے والے 5 قاریوں میں سے ایران کے حافظِ قرآن نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

بحرین کے قاری دوسرے اور شام کے قاری تیسرے نمبر پر رہے۔

پہلے تین درجات حاصل کرنے والے قاریوں کو انعام کے طور پر عمرے پر بھیجا جائے گا۔



متعللقہ خبریں