ماہرہ خان کا ترکی میں آئس کریم کھانا مذاق بن گیا

استنبول میں ماہرہ خان کو آئس کریم کھانےکے لیے کیا پاپڑ بیلنے پڑیں دیکھئے

ماہرہ خان کا ترکی میں آئس کریم کھانا مذاق بن گیا

ترکی میں آئس کریم بیچنے والے کی ’’ہاتھ کی صفائی‘‘ سے لطف لیتی وڈیوز آج خاصی مقبول ہیں۔

ترکی آنے والا سیاح یہ تجربہ کرنا پسند کرتا ہے۔ اس میں مشہور ہستیاN بھی پیچھے نہیں ہیں۔

گزشتہ ماہ بھارتی اداکار عامر خان استنبول آئے اور آئس کریم دکانداروں کے ہاتھوں ’فول‘ بنے تھے اور تازہ نشانہ بنیں ہیں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان۔

ماہرہ خان آج کل اپنی آنے والی فلم 'ورنا' کی پروموشن کے لیے استنبول میں موجود ہیں۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک وڈیو شائع کی ہے جس میں انہیں آئس کریم دکاندار کے ہاتھوں کی ’فنکاری‘ کا سامنا کرنا پڑا۔

ماہرا خان کی دلچسپ ویڈیو ذیل میں ملاحظہ فرمائیں

 

 



متعللقہ خبریں