ترک سینما کی فلم" آئیلا " کو 3 ہفتوں میں تقریباً 2 ملین افراد نے دیکھا

فلم کو ترکی نے آسکر ایوارڈ کی " غیر ملکی زبان میں بہترین فلم " کی کیٹیگری کے لئے امیدوار دکھایا ہے

ترک سینما کی فلم" آئیلا " کو 3 ہفتوں میں تقریباً 2 ملین افراد نے دیکھا

ترک سینما کی فلم" آئیلا " Aylaکو 3 ہفتوں میں تقریباً 2 ملین افراد نے دیکھا۔

فلم کو ترکی نے آسکر ایوارڈ کی " غیر ملکی زبان میں بہترین فلم " کی کیٹیگری کے لئے امیدوار دکھایا ہے۔

فلم "آئیلا " کے ہدایت کار نے انٹر نیٹ سے جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ ترک فوجی سلیمان دلبرلی اور معصوم بچی آئیلا کی محبت اور  حسرت کی 65 سالہ داستان نے  ترک عوام کو سینما اسکرین کے سامنے جمع کر دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ فلم کی ٹیم نے اناطولیہ   کا چکر لگایا ،مختلف مقامات پر سینما کے پرستاروں کے ساتھ  مل کر فلم دیکھی اور ان کے سوالات کے جواب دئیے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اناطولیہ کے سفر کا آغاز گذشتہ ہفتے زیلے سے شروع ہوا اور ٹیم انقرہ اور ازمیر  سے گزر کر اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ سفر ماہِ نومبر کے آخر تک جاری رہے گا اور  ٹیم نیو شہر، آدانا، انطالیہ، اسکندرون، غازی آنتیپ، ایسکی شہر اور قونیہ کے بعد ترک فوجی سلیمان دلبرلی کے شہر قاہرمان ماراش پہنچے گی۔



متعللقہ خبریں