میری پسندیدہ لڑکی ڈھونڈ کر لاو، 10 ہزار ڈالرانعام دوں گا:امریکی کروڑ پتی کا اعلان

ایک امریکی کروڑ پتی شخص نے محبت کی تلاش میں لوگوں سے مدد مانگ لی ہے اور بدلے میں اتنی رقم دینے کا اعلان کر دیا ہے کہ ہر کوئی اس کے لیے رشتہ ڈھونڈنے نکل پڑے

میری پسندیدہ لڑکی ڈھونڈ کر لاو، 10 ہزار ڈالرانعام دوں گا:امریکی کروڑ پتی کا اعلان

ایک امریکی کروڑ پتی شخص نے محبت کی تلاش میں لوگوں سے مدد مانگ لی ہے اور بدلے میں اتنی رقم دینے کا اعلان کر دیا ہے کہ ہر کوئی اس کے لیے رشتہ ڈھونڈنے نکل پڑے۔

ایک خبر  کے مطابق جو کوہن نامی یہ شخص لائف سٹائل ویب سائٹ SelfHackedکا مالک ہے۔

 اس کا کہنا ہے کہ اس نے ہر ڈیٹنگ ایپلی کیشن پر محبت کی تلاش کی لیکن ناکام رہا اور اب اس نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص میرے لیے لڑکی ڈھونڈ کر لائے گا اسے 10ہزار ڈالر یعنی  10لاکھ روپےدوں گا۔

رپورٹ کے مطابق 30سالہ کوہن نے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے اعلان میں کچھ خصوصیات بھی بیان کی ہیں جو اس لڑکی میں ہونی چاہئیں۔

  کوہن  کا کہنا ہے کہ لڑکی ذہین ، ایمانداراور جاذب نظر ہو، کھلے ذہن کی ہو،مادیت پرست نہ ہو، پرسکون مزاج کی ہو اور زندگی کے لیے پرجوش ہو جبکہ  اس کی عمر 30سال سے کم ہو نی چاہیے۔

کوہن نے  اس  پر ہی  اکتفا نہیں کیا بلکہ اس کی شرائط کی ایک طویل فہرست ہے جسے پڑھ کر آپ کو اسے آج تک لڑکی نہ ملنے کی وجہ سمجھ آ جائے گی۔

 



متعللقہ خبریں