سینئر ٹی وی آرٹسٹ قاضی واجد انتقال کر گئے

پاکستان کے سینئر ٹی وی آرٹسٹ قاضی واجد کراچی میں انتقال کر  گئے

سینئر ٹی وی آرٹسٹ قاضی واجد انتقال کر گئے

پاکستان کے سینئر ٹی وی آرٹسٹ قاضی واجد مختصر علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر  گئے۔

قاضی واجد کو گذشتہ روز طبیعت کی خرابی کے باعث ایک نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کا انتقال ہو گیا ہے۔

87 سالہ قاضی واجد نے 25 برس تک مختلف ٹی وی ڈراموں اور سیریلز میں کام کیا۔

انہوں نے ریڈیو پاکستان سے اپنے فنّی کیرئیر کا آغاز کیا اور ان کا شمار ریڈیو انڈسٹری کے بانیوں میں ہوتا ہے۔

قاضی واجد کو 1988 میں پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔

ان کی صاحبزادی فضیلہ قیصر بھی اداکاری کے شعبے سے وابستہ ہیں۔



متعللقہ خبریں