اوزبکستان:عوامی مقامات پر بوس وکنار دکھانے کا پروگرام تنقید کی زد میں آگیا

ازبکستان میں ایک ٹی وی چینل کو نوجوان جوڑوں کے عوامی مقامات پر اظہار محبت کے مناظر کو سامنے لانے سے متعلق پروگرام پر تنقید کا سامنا ہے

اوزبکستان:عوامی مقامات پر بوس وکنار دکھانے کا پروگرام تنقید کی زد میں آگیا

ازبکستان میں ایک ٹی وی چینل کو نوجوان جوڑوں کے عوامی مقامات پر اظہار محبت کے مناظر کو سامنے لانے سے متعلق پروگرام پر تنقید کا سامنا ہے۔
خبرکے مطابق’’ خفیہ کیمرہ ‘‘نامی پروگرام کو ایم وائی فائیو انٹرٹیمنٹ چینل پر نشر کیا گیا جس میں کئی عاشقوں کو دارالحکومت تاشقند کے مرکزی پارک میں ایک دوسرے سے بوس و کنار اور بغل گیر ہوتے دکھایا گیا اور اس دوران جوڑوں کے چہروں کو غیر واضع یا دھندلا کر دیا گیا۔

شو کے میزبان نے متعدد عاشقوں سے بات کرنے کی کوشش کی اور اس دوران غیر مناسب سوالات پوچھے کہ کیا یہ کرنا ٹھیک کام ہے۔

 نشر کیے جانے والے پروگرام میں چینل کو ازبک وزارتِ انصاف کی جانب سے متنبہ کیا گیا۔ اس  انتباہ  میں کہا گیا کہ پروگرام حقوق انسانی اور نجی زندگی کے بنیادی قوانین کے متصادم ہے۔



متعللقہ خبریں