سال 2018 بین الاقوامی فنِ جریدہ ایوارڈ اپنے حق داروں تک پہنچ گئے

سال 2018 بین الاقوامی فنِ جریدہ ایوارڈ میلہ "بچوں کے لئے جریدہ نگاری " کے مرکزی خیال کے ساتھ منعقد ہوا اور اس میں کُل 18 کیٹیگریوں میں ایوارڈ دئیے گئے

سال 2018 بین الاقوامی فنِ جریدہ ایوارڈ اپنے حق داروں تک پہنچ گئے

سال 2018 بین الاقوامی فنِ جریدہ ایوارڈ اپنے حق داروں تک پہنچ گئے ہیں۔

ترکی کی جرائد یونین TURBED اور عالمی جرائد یونین WPU  کی طرف سے منعقدہ 9 ویں بین الاقوامی جریدہ فیسٹیول کے دائرہ کار میں "2018 بین الاقوامی فنِ جریدہ ایوارڈ" اپنے حق داروں تک پہنچ گئے ہیں۔

اس سال "بچوں کے لئے جریدہ نگاری " کے مرکزی خیال کے ساتھ منعقدہ میلے میں تقریب تقسیم ایوارڈ کی تقریب کا اہتمام استنبول سرکے جی  ریلوے اسٹیشن  کے اندر کیا گیا۔

تقریب میں کُل 18 کیٹیگریوں میں ایوارڈ دئیے گئے۔

سینما جریدے کا ایوارڈ ایران سے شائع ہونے والے 24 میگزین نامی جریدے کو دیا گیا۔

تعلیمی جریدے کی کیٹیگری میں البانیہ کے یونیورس جریدے کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تقریب میں "عالمی ترکی زبان  جرائد  یونین کا خصوصی ایوارڈ" بلغاریہ سے ترکی زبان میں شائع ہونے والے 'الاو جریدے 'کو دیا گیا۔  



متعللقہ خبریں