بھارت میں کشتی کے حادثے میں چار افراد ہلاک تیس لاپتہ

کشتی دريائے گوداوری ميں منگل کی شب الٹی، جس کے بعد سے اس کے کئی مسافر لاپتہ ہيں۔ مقامی ذرائع کے مطابق کشتی پر تقريباً پچاس افراد سوار تھے اور يہ ہوا کے تيز جھکڑوں کے سبب حادثے کا شکار ہوئی

بھارت میں کشتی کے حادثے میں چار افراد ہلاک  تیس لاپتہ

بھارت   کی جنوبی ریاست  میں کشتی ڈوبنے  کے نتیجے میں   ابتدائی اندازے کے مطابق   4 افراد ہلاک  جبکہ  تیس افراد لاپتہ ہیں۔

دریا سے چار افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں  جبکہ لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

کشتی دريائے گوداوری ميں منگل کی شب الٹی، جس کے بعد سے اس کے کئی مسافر لاپتہ ہيں۔ مقامی ذرائع کے مطابق کشتی پر تقريباً پچاس افراد سوار تھے اور يہ ہوا کے تيز جھکڑوں کے سبب حادثے کا شکار ہوئی۔ اس وقت ريسکيو کی کارروائياں جاری ہيں، جس ميں بھارتی بحريہ کے اہلکار بھی شامل ہيں۔



متعللقہ خبریں