بنگلہ دیش: لرزش اراضی کے نتیجےمیں 12 روہنگیا مہاجرین ہلاک

بنگلہ دیش میں مون سون کی بارشوں کی وجہ سے ہونے والی لرزش اراضی  کے نتیجے میں بارہ روہنگیا مہاجرین ہلاک ہو گئے ہیں

بنگلہ دیش: لرزش اراضی  کے نتیجےمیں 12 روہنگیا مہاجرین ہلاک

بنگلہ دیش میں مون سون کی بارشوں کی وجہ سے ہونے والی لرزش اراضی  کے نتیجے میں بارہ روہنگیا مہاجرین ہلاک ہو گئے ہیں۔

 شدید بارشوں کے بعد لرزش اراضی  کا یہ واقعہ بنگلہ دیش میں ایک روہنگیا مہاجر بستی کے قریب پیش آیا۔

 ضلعی اہلکار مامون الرحمان نے بتایا کہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

رحمان کے مطابق، ایک روہنگیا مہاجر کوکس بازار کے قریب اور گیارہ نانی آرچر کے علاقے میں ہلاک ہوئے جن میں سے چار کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ  بنگلہ دیشی مہاجر کیمپوں میں موجود لاکھوں روہنگیا باشندوں میں سے ہزارہا کی زندگی مون سون کی بارشوں کی وجہ سے شدید خطرے میں ہے۔



متعللقہ خبریں