"حوا کی بیٹی کب تک لٹتی رہے گی "7 ماہ تک 12سالہ بچی 22 درندوں کی ہوس کا نشانہ بنتی رہی

بھارتی ریاست چنئی میں  زیر تعمیر  رہائشی  عمارت کے 22افراد ایک 12 سالہ بچی کو انجیکشن  لگا کر 7 ماہ تک اپنی درندگی کا نشانہ بنتے رہے جن میں سے 18 گرفتارکر لیے گئے

"حوا کی بیٹی کب تک لٹتی رہے گی "7 ماہ تک 12سالہ بچی 22 درندوں کی ہوس کا نشانہ بنتی رہی

بھارتی ریاست چنئی میں بارہ سال کی بچی کے 7 ماہ تک زیادتی کی جاتی رہی۔

 بتایا گیا ہے کہ  زیر تعمیر  رہائشی  عمارت کے 22افراد بچی کو انجیکشن  لگا کر  اس درندگی  کا ارتکاب کرتے رہے ۔

بھارتی ریاست چنئی میں انسانیت تار تار ہوگئی ایانورم میں 12 سال کی بچی سے7 ماہ تک عصمت دری کا دل دہلا دینے کا واقعہ پیش آیا۔

رہائشی عمارت  میں تعینات محافظ ، لفٹ آپریٹر ،پلمبر اور واٹر سپلائر سمیت 22 ہوس کے پجاریوں نے  نابالغ بچی کو  ٹیکے  لگا کر اور نشہ آور مشروب پلا کر یہ انسانیت سوز کام کیا۔

معلوم ہوا ہے کہ  عمارت  میں 7 ماہ  تک لگا تار اس معصوم بچی کی  عزت  لٹتی رہی اور کسی کو خبر تک نہ ہوئی۔

 بچی کی جانب سے ماں اور بہن کو آپ بیتی بتانے پر معاملے کا انکشاف ہوا۔

 بچی کی ماں نے خواتین پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی تو پولیس نے اس عمارت  میں کام کرنے والے 18 افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں