ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 07.12.17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 07.12.17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 07.12.17

*** روزنامہ صباح "ایردوان نے قدس کے لئے مہم کا آغاز کر دیا" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ امریکہ کے قدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف  صدر رجب طیب ایردوان نے  مہم کا آغاز کروا دیا ہے۔ مشرق وسطی میں امن مرحلے کو منجمد کرنے والے اس اقدام کے خلاف  صدر ایردوان نے  ٹیلی فونک مہم شروع کی ہے اور 13 دسمبر کو استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

 

*** روزنامہ وطن " قومی اسمبلی کی طرف سے قدس کے لئے مشترکہ ڈیکلیریشن" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی کی قومی اسمبلی  کی چار سیاسی پارٹیوں کی طرف سے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے قدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم  کرنے کے خلاف مشترکہ ڈیکلیریشن شائع کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی میں اس ڈیکلیریشن کا پڑھ کر سنایا گیا ۔ اس ڈیکلیریشن میں عالمی رائے عامہ کو مطلع کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اس مہم جویانہ اقدام کی حتمی اور دو ٹوک شکل میں تردید کرتی ہے۔

 

*** روزنامہ  ینی شفق "ترکی قدس کے لئے اٹھ کھڑا ہوا" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ امریکہ کے قدس کو قابض اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر پورا ترکی اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ ملک بھر کے مختلف اضلاع میں امریکہ اور اسرائیل  کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ عوام مسلمانوں کے لئے ریڈ لائن کی اہمیت کے حامل شہر القدس  کے حق میں آواز اٹھانے کے لئے سڑکوں پر نکل آئے۔

 

*** روزنامہ حریت "ترکی اور روس کے درمیان سمجھوتہ طے پا گیا، تیسری ائیر لائن کمپنی آ رہی ہے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ روس اور ترکی کے ایوی ایشن سیکٹر کے حکام  کے درمیان ماسکو۔انطالیہ پروازوں  میں ہفتے میں 7 پروازوں  اور تیسری فضائی کمپنی کے تعیناتی کے موضوع پر سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔ اس وقت ماسکو۔انطالیہ لائن کی براہ راست پروازیں روسی ایوی ایشن کمپنی ایرو فلوٹ  اور ٹرکشن ائیر لائنز کی طرف سے کی جاتی ہیں۔

 

*** روزنامہ خبر ترک " سمارٹ  نوڈلز جاپان جائیں گے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ  ضلع قونیہ میں نوڈلز بنانے والی ایک کمپنی نے ترکی کے سائنسی و تحقیقی ادارے TUBITAK کے تعاون سے تین سال کی کوششوں کے بعد وٹامن ای، فوسفورس اور پروٹین  کے حوالے سے زیادہ غذایت کے حامل نوڈلز  تیار کئے ہیں۔ ان نوڈلز کو جاپان سمیت 10 ممالک کو برآمد کیا جائے گا جو ملکی زرمبادلہ میں اضافے کا سبب بنے گا۔



متعللقہ خبریں