اخبارات کی جھلکیاں

14/02/18

اخبارات کی جھلکیاں

***" امریکہ  کا  پالا اس بار کس سے پڑا ہے  اسے اندازہ ہوچکا  ہوگا:وزیراعظم یلدرم"  یہ سرخی روزنامہ صباح نے لگاتےہوئے وزیراعظم  بن علی یلدرم  کے بیان کو جگہ  دی ہے جس میں انہوں نے امریکہ   کی طرف سے  وائی پی جی کی امداد کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  کہا ہے کہ     شام میں دہشتگردوں کی مدد  آسان سمجھنے والے امریکہ کا پالا اس بار ہم سے پڑا ہے  جو اُسے یاد رہے گا۔

 

*** روزنامہ  وطن نے  نیٹو کے سیکریٹری جنرل کے  ترکی سے متعلق بیان کو جگہ دی ہے جس میں  یانز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ   ترکی کے خدشات کا  ہمیں علم ہے    اور  وہ نیٹو کا واحد رکن ملک ہے جو سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار رہا ہے لہذا اسے یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی بقا  کا دفاع کرے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک  نے نائب وزیراعظم مہمت شیمشیک  کے ایک بیان   کا حوالہ دیا  جس میں انہوں نے  کہا کہ  بڑی کمپنیوں  کے غیر ملکی کرنسیوں میں موجود قرضہ جات کی ادائیگیوں میں آسانی  پیدا کرنے کےلیے  حکومت  ایک  پروگرام ترتیب دے رہی  ہے جو کہ جون تک مکمل ہو جائے گا۔

 

*** روزنامہ  اسٹار  کے مطابق ، انصاف و ترقی پارٹی کے ضلع دینیزلی  کے رکن پارلیمان  شاہین تین نے ترک  تاجروں کے ہمراہ  سوڈان کے  ساحلی شہر پورٹ سوڈان میں ایک سیاحتی شہر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ۔

 ترک وفد نے صوبائی گورنر سے ملاقات کے دوران  کہا کہ پورٹ سوڈان کے علاقے میں  ایک سیاحتی شہر  قائم کیا جائے گا  جس سے ملکی سیاحت  اور روزگار  کو فروغ ملے گا ۔

اس سارے منصوبے پر  تقریباً 250 ملین ڈالر لاگت آئے گی ۔

 

*** روزنامہ حریت  کا لکھنا ہے کہ  ترکی آنے کت خواہاں جرمن سیاحوں       کی تعداد میں 50 فیصد اضافہ دیکھنے میں  آئے گا کیونکہ انہوں نے ابھی سے  بکنگ کروا  رکھی ہے۔

ترک سیاحتی بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ    ہمیں امید ہے کہ یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہوگی  ۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں