اخبارات کی جھلکیاں

16/05/18

اخبارات کی جھلکیاں

*** روزنامہ حریت نے   وزیراعظم بن علی یلدرم کے حوالے سے خبر دی ہے  جس میں انہوں نے  کہا کہ امریکہ کی طرف سے  القدس   میں سفارت خانہ منتقل کرنے  سے  خطے میں بحالی امن کی کوششیں سبوتاژ ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم امریکی فیصلے    کو مسترد کرتے ہیں۔امریکی سفارت  خانے کی منتقلی کا دن    تاریخ کا ایک سیاہ  باب بن چکا ہے   اور ہم  صیہونی حکومت کی ان انسان سوز  خلاف  ورزیوں کی شدید مذمت کرتےہیں۔

 

    ***عرب دنیا  القدس کے  موضوع پر ترکی سے سبق  سیکھے:  یہ بیان   تیونس کے سابق صدر منصف مرزوقی    نے دیاہے   ۔روزنامہ  اسٹار نے اس حوالے سے خبر  دی ہے جس میں انہوں نے  کہا کہ  صدر رجب طیب ایردوان  کا  مسئلہ فلسطین کے حوالےس ے موقف قابل ستائش ہے  اور میرا عرب دنیا سے مطالبہ ہے کہ وہ  ترکی      سے اس سلسلے میں سبق حاصل  کریں ۔

 

*** روزنامہ وطن کے مطابق ،  روس  کی   سیاحتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ  یوم محنت اور  یوم ظفر   کی مناسبت سے   مئی کے  اوائل   میں روسی سیاحوں نے ترکی کا رخ کیا   جبکہ  روسی شہریوں    کی 52اعشاریہ 3 فیصد  تعداد  ترکی میں سیر کو ترجیح  دے رہی ہے ۔

 

 ***روزنامہ خبر ترک    نے لکھاہے کہ   دنیا کی سیر  پر نکلنے والے  مالٹا کے پرچم بردار کروز بحری جہاز  آزمارہ جرنی   نے ترک شہر آئیدن  کے سیاحتی قصبے  قوشا داسی   کی بندر گاہ پر لنگر ڈالے  ۔

اس بحری جہاز پر 850 سیاح سوار تھے  جنہوں نے    ایفیس کے تاریخی شہر  اور بی بی مریم کے گھر کی زیارت کی  اور   خریداری   میں  بھی دلچسپی دکھائی ۔

 



متعللقہ خبریں