اخبارات کی جھلکیاں

13/06/18

اخبارات کی جھلکیاں

***  یورپی یونین   کا رکن بننے کا  ہمارا ہدف بدستور برقرار ہے :یلدرم    یہ سرخی روزنامہ خبر ترک  نے  لگاتےہوئے   بتایا ہے کہ وزیراعظم بن علی یلدرم نے ازمیر میں  بلغارئین  وزیراعظم بوئیکو بوریسوف سے  ملاقات کے دوران   کہا کہ  یورپی یونین  کی رکنیت  لینا  ہمارا ہدف ہے اور اس سلسلے میں  ہماری کوششیں بدستور جاری ہیں لیکن  یورپی یونین   کا مستقبل کے بارے میں نظریہ  غیر واضح ہے جو کہ ہمارے ذہنوں میں شکوک  و شبہات پیدا کر رہا ہے۔

 

***ہم نے امریکہ میں پڑا تمام سونا واپس منگوا لیا ہے :شیمشیک   یہ سرخی  روزنامہ وطن نے  چسپاں کرتےہوئے نائب وزیر اعظم  برائے اقتصادی امور  مہمت شیمیشک کے بیان کا حوالہ دیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ  ہم نے امریکہ میں محفوظ  تمام  سونا   ترکی واپس منگوا لیا ہے  ۔

 

*** روزنامہ اسٹار  کےمطابق ، میڈیٹیرانیئن شپنگ کمپنی  کے صدر  ڈئیگو اپونتے نے  اعلان کیا ہے کہ  ہمارے  مال بردار بحری جہاز  قوی ہیکل ہونے کی وجہ سے دنیا کے چند ممالک کی بندر گاہوں پر لنگر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں جن  میں اب ترکی بھی شامل ہو گیا ہے ۔

 

***روزنامہ صباح   کا لکھنا ہے کہ   اب دنیا میں ترک ڈراموں کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر گیمز نے بھی  شہرت حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔ ترک انجینیئروں   کی طرف سے تخلیق کردہ کمپیوٹر گیمز   کو دنیا کی توجہ حاصل  ہو رہی ہے  جن میں"  زولا" نامی ایک گیم  100 سے زائد ممالک میں شائقین انتہائی   ذوق  سے کھیل رہے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں