ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16.10.18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16.10.18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16.10.18

*** روزنامہ اسٹار "آئی ایم ایف میں ترکی کے لئے ایک اہم پوسٹ" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی ایک طرف تو اپنے اقتصادی اہداف  کی طرف توجہ مبذول کئے ہوئے ہے تو دوسری طرف بین الاقوامی اداروں میں بلند عہدوں پر فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ اس دائرہ کار میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف میں ترکی کو دوسری طرف ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شپ کے عہدے پر متعین کیا گیا ہے اور 2020 سے ترکی عالمی بینک کا ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہو گا۔

 

*** روزنامہ حریت "نئے ائیر پورٹ سے 3 طیاروں کا تجربہ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ  29 اکتوبر کو استنبول نئے ائیر پورٹ کا افتتاح  ہو گا اور اس دوران ائیر پورٹ کی تکمیل کا کام نہایت تیز رفتاری سے جاری ہے۔ ائیر پورٹ سے تجرباتی پروازوں کے دائرہ کار میں ٹرکش ائیر لائنز کے 3 مسافر بردار طیارے یہاں لینڈنگ کریں گے۔ لینڈنگ کرنے والے طیاروں کو پُلوں کے قریب لایا جائے گا، پارکنگ کرنے کے بعد  لگیج  اٹھانے والی گاڑیاں یہاں تیار موجود ہوں گی۔

 

***روزنامہ ینی شفق "ترکی کے پہلے اسلحہ ایکسپرٹ آرگنائزڈ انڈسٹریل زون  سے فیکٹری کے بلاک  ابھر رہے ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ضلع کرک قلعے  میں 500 ہیکٹر اراضی پر متوقع ترکی کے  پہلے اسلحہ ایکسپرٹ آرگنائزڈ انڈسٹریل زون   میں فیکٹری کی تعمیر جاری ہے۔ فیکٹری 15 فروری 2019 سے پیداوار کا آغاز  کرے گی۔ سنرجی انرجی سسٹم کے مالک عدنان دُومان نے کہا ہے کہ مشنری اور کیمیا انڈسٹری  MKEK کے سپلائر ہونے کی وجہ سے فیکٹری میں ہم بنیادی ایمونیشن،  اسلحے کے اسپئیر پارٹس  اور ان سے متعلقہ سسٹموں کی پیداوار دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ہم نے MPT-76 اور MPT-55 پر متعدد پروجیکٹ  تیار کر چکے ہیں ان میں مزید توسیع کر کے MPT-76 اور MPT-55 کے بنیادی سپلائر  فرموں میں سے ایک بنیں گے۔

 

*** روزنامہ صباح "ترکی کے ڈرامے کینز ڈرامہ سیریل فیسٹیول میں نمائش کئے گئے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے ڈراموں اور دیگر ٹیلی پروڈکشنز کو کل فرانس میں شروع ہونے والے MIPCOM فیسٹیول میں 110 ممالک سے آنے والے 5 ہزار خریداروں  کے لئے نمائش کیا گیا۔ استنبول چیمبر آف کامرس نے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ فیسٹیول کے لئے ہم نے ترکی سے ایک تجارتی وفد تیار کیا۔ وفد میں اس سیکٹر سے 30 ڈسٹریبیوشن اور پروڈکشن فرموں میں سے 45 نمائندے شامل ہیں۔ ہر سال کی طرح اس دفعہ بھی استنبول ٹریڈ چیمبر نے دو طرفہ مذاکراتی  زون تشکیل دیا ہے اور ترکی کے اسٹینڈ  پر اس دفعہ دوسری بار ترکی اینیمیشن اسٹینڈ بھی لگایا گیا ہے۔ فیسٹیول 18 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

 

*** روزنامہ خبر ترک "جان اونجو اسپین میں دوسرے نمبر پر" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ MotoGP کی  ذیلی شاخ  کے طور دکھائے جانے والے ریڈ بُل راکیز کپ  میں ترکی کے 15 سالہ موٹر سائیکلسٹ اسپین میں FIM عالمی یوتھ چیمپین شپ  کی طرف سے منعقدہ مقابلے میں دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں