پاک ۔ترک دوستانہ ٹینس ٹورنامنٹ،پاکستانی کھلاڑی استنبول پہنچ گئے

قومی ٹینس کے کھلاڑی عقیل خان، عابد مشتاق اور یوسف خان ترکی کے کھلاڑیوں کے ساتھ نمائشی میچ کھیلنے کے لئے 28 اکتوبر کو ترکی روانہ ہوگئے ہیں اور وہ ترکی کے ساتھ نمائشی میچ 7 نومبر تک کھیلیں جائیں گے

پاک ۔ترک دوستانہ ٹینس ٹورنامنٹ،پاکستانی کھلاڑی استنبول پہنچ گئے

پاکستان کی تین رکنی ٹینس ٹیم ترکی کے ساتھ نمائشی میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے  ترکی پہنچ گئی  ہے ۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری ثناء اللہ امان کے مطابق قومی ٹینس کے کھلاڑی عقیل خان، عابد مشتاق اور یوسف خان ترکی کے کھلاڑیوں کے ساتھ نمائشی میچ کھیلنے کے لئے 28 اکتوبر کو ترکی روانہ ہوگئے ہیں اور وہ ترکی کے ساتھ نمائشی میچ 7 نومبر تک کھیلیں جائیں گے۔

ترکی ٹینس فیڈریشن نے پی ٹی ایف کو آفر دی تھی کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو ترکی بھجوائے تاکہ وہ آپس میں نمائشی میچوں کی سیریز کھیل سکیں۔

پاکستان کی ٹیم ترکی آنے کے بعد ہم اپنی ٹینس ٹیم کو پاکستان کے ساتھ نمائشی میچوں کی سیریز کے لئے پاکستان بھجوائیں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے معاہدہ طے ہا چکے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ دوطرفہ سیریز سے دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کے درمیان بین الاقوامی سطح کی پریکٹس ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن اپنے کھلاڑیوں کو دوسرے ممالک میں بھی بھجوائیں گے تاکہ ان کے کھیل میں مزید بہتری اور نکھار آسکے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں