اولمپک کمیٹی نے روسی کھلاڑیوں پر پابندی لگادی

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے جنوبی کوریا کے شہر پیونگ چونگ میں آئندہ سال  منعقد ہونے والے موسمِ سرما کے کھیلوں میں روس کی شرکت پر پابندی لگا دی ہے

اولمپک  کمیٹی نے روسی کھلاڑیوں پر پابندی لگادی

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے جنوبی کوریا کے شہر پیونگ چونگ میں آئندہ سال  منعقد ہونے والے موسمِ سرما کے کھیلوں میں روس کی شرکت پر پابندی لگا دی ہے۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے اِس بات کا اعلان منتظمہ کمیٹی کے سوٹزرلینڈ میں منعقدہ اجلاس کے بعد کیاجس میں اِن الزامات پر غور  کیا گیا کہ سن  2014میں سوچی میں ہونے والے عالمی کھیلوں میں روسی ایتھلیٹس  ملکی سرپرستی میں نشہ آور  ادویات کے استعمال  یعنی ڈوپنگ  میں ملوث  رہے ہیں۔

روس نے بارہا اس بات کی تردید کی ہے کہ  ڈوپنگ  کے معاملے میں ملوث ایتھلیٹس کو ملکی سرپرستی حاصل نہیں تھی۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے پہلے ہی سوچی اولمپکس میں روس کو ملنے والے 11  تمغے  واپس لے لیے ہیں اور 20 سے زائد روسی ایتھلیٹس پر زندگی بھر کے لیے اولمپک کھیلوں میں شرکت پر پابندی لگا دی ہے۔

واضح رہے کہ ڈوپنگ مصنوعی کارکردگی بڑھانے والی نشہ آور دوا ہے جس کے استعمال پر پابندی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں