سعودی خواتین نے پہلی بار اسٹیڈیم میں فٹ بال میچ دیکھا

جدہ کے اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے والی خواتین نے کہا ہے کہ وہ ملک میں سلسلہ اصلاحات سے  کافی خوش ہیں

سعودی خواتین نے پہلی بار اسٹیڈیم میں فٹ بال میچ دیکھا

سعودی عرب میں  خواتین تماشائیوں نے پہلی بار اسٹیڈیم میں فٹ بال میچ دیکھا۔

سعودی  پیشہ ور فٹ بال لیگ الا اہلی اور الا بتین کے درمیان   کھیلے گئے میچ   کو  اس ملک کی تاریخ میں پہلی بار خواتین نے  اسٹیڈیم  میں دیکھا ہے۔

جدہ کے اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے والی خواتین نے کہا ہے کہ وہ ملک میں سلسلہ اصلاحات سے  کافی خوش ہیں۔

خیال رہے کہ سعود ی عرب کچھ مدت سے حقوق نسواں   کے موضوع پر مثبت اقدامات اٹھا رہا ہے، جن میں  خواتین کو موٹر گاڑی چلانے اور 25 سال سے زائد کی عمر کی خواتین کو کس محرم  کی ہمراہی کے بغیر  اکیلے میں سفر کرنے کی اجازت  شامل ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں