دولت مشترکہ کھیلوں کے مقابلے: گوجرانوالہ کے پہلوان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

آسٹریلیا میں جاری  دولت مشترکہ  کھیلوں میں کُشتی کے 57 کلوگرام فری ا سٹائل مقابلوں میں پاکستان کے محمد بلال نے برطانیہ کے  جارج رام کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے

دولت مشترکہ کھیلوں کے مقابلے: گوجرانوالہ کے پہلوان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

آسٹریلیا میں جاری  دولت مشترکہ   کھیلوں میں کُشتی کے 57 کلوگرام فری ا سٹائل مقابلوں میں پاکستان کے محمد بلال نے برطانیہ کے  جارج رام کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔

گولڈ کوسٹ میں ہونے والے اس مقابلے میں محمد بلال نے ایک کے مقابلے میں چھ پوائنٹس سے فتح حاصل کر لی۔

22 سالہ محمد بلال کا تعلق پاکستان کے ضلع گوجرانوالہ سے ہے

انھیں سیمی فائنل میں بھارت کے پہلوان راہول آورے نے شکست دی تھی اور راہول آورے اس کیٹیگری میں طلائی تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔

محمد بلال کے کانسی کے تمغے کے ساتھ پاکستان کے ان کھیلوں میں تمغوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔

اس سے قبل پاکستان کے دو ویٹ لفٹرز، نوح دستگیر بٹ اور طلحہ طالب نے بھی اپنے مقابلوں میں کانسی کے تمغے حاصل کیے ہیں۔

پاکستان کی ہاکی ٹیم  ان مقابلوں میں قابل ذکر کارکردگی دکھانے سے قاصر رہی اور اپنے چاروں میچ برابر کر کے تمغوں کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے۔

 



متعللقہ خبریں