فیفا ورلڈ کپ کی فیورٹ ترین ٹیم برازیل ٹورنامنٹ سے باہر

فرانس اور بیلجیم سیمی فائنل میں مدِ مقابل آئیں گے

فیفا ورلڈ کپ کی فیورٹ ترین ٹیم برازیل ٹورنامنٹ سے باہر

روس میں جاری عالمی فٹ بال کپ کے سلسلے میں کل دو کوارٹر فائنلز  کھیلے گئے۔

دن کے پہلے میچ میں فرانس اور یورو گوائے  مد مقابل آئے ، اس میچ کو فرانس نے 2۔0 کے اسکور سے جیتتے ہوئے سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

دوسرا میچ ٹورنا منٹ کے فیورٹ ترین  ملک برازیل اور بیلجیم کے درمیان کھیلا گیا، جس میں  بیلجیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے  ہوئے   برازیل کو ٹورنا منٹ سے باہر کر دیا۔   بیلجیم نے یہ  2۔1 کے اسکور سے حاصل کی۔

سیمی فائنلز میں  فرانس اور بیلجیم  کھیل کے میدان میں 10 جولائی بروز منگل اُتریں گے۔

کل کے میچوں کے بعد  یورپ کے علاوہ کی تمام تر ٹیمیں اپنا بوریا  بسترا باندھتے  ہوئے اپنے اپنے گھر لوٹ گئی ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں