ترکی: صدارتی نظام کے پہلے وزیر یوتھ اینڈ اسپورٹس مہمت محّرم قصاب اولو

ترکی کے صدارتی نظام کی کابینہ میں مہمت محّرم قصاب اولو پہلے وزیر یوتھ اینڈ اسپورٹس منتخب ہو گئے ہیں

ترکی: صدارتی نظام کے پہلے وزیر یوتھ اینڈ اسپورٹس مہمت محّرم قصاب اولو

ترکی کے صدارتی نظام کی کابینہ میں مہمت محّرم قصاب اولو پہلے وزیر یوتھ اینڈ اسپورٹس منتخب ہوئے ہیں۔

نئی کابینہ میں وزارت یوتھ اینڈ اسپورٹس کے عہدے پر عثمان عاشقن  باق  کی جگہ اسپور ٹوٹو کے سربراہ مہمت محّرم قصاب اولو کو متعین کیا گیا ہے۔

مہمت محّرم 1967 استنبول کی پیدائش ہیں اور مارمرا یونیورسٹی  کے شعبہ اقتصادیات و ایڈمنسٹریٹو سائنسز  سے فارغ  التحصیل ہیں۔

اسی یونیورسٹی سے انہوں نے ماسٹر کیا اور امریکہ کی فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی  اور پالم بیچ یونیورسٹی سے اپنے شعبے میں اعلٰی تعلیم حاصل کی ہے۔

مہمت محّرم نے استنبول یونیورسٹی سے مقامی روزگار  کے موضوع پر ڈاکٹریٹ کیا۔

عملی زندگی میں وہ سال 2009 میں وزارت اعظمیٰ مشاورتی دفتر میں متعین ہوئے اور بعد ازاں وزارتِ محنت و سماجی تحفظ میں چلے گئے۔

انہوں نے وزارت تعلیم اور یوتھ اینڈ اسپورٹس کی وزارت میں بھی مختلف عہدوں پر فرائض ادا کئے۔

پہلی صدارتی کابینہ کے وزیر یوتھ اینڈ اسپورٹس مہمت محّرم قصاب شادی شدہ ہیں اور ایک بچے کے باپ ہیں۔



متعللقہ خبریں