میں دل سے فلسطینی ہوں: میراڈونا

یہ شخص  فلسطین میں امن چاہتا ہے ، صدر عباس کا ایک ملک ہے اور امن  اس کا حق ہے: میراڈونا

میں دل سے فلسطینی ہوں: میراڈونا

ارجنٹائن کے افسانوی فٹبالر ڈیوگو میراڈونا  نے، روس کی میزبانی میں  منعقدہ 2018 عالمی فٹبال کپ  کے فائنل میچ کو دیکھنے کے لئے جمع رہنماوں میں سے، فلسطین کے صدر محمد عباس  کے ساتھ ملاقات کی۔

صدر عباس کے ساتھ بات چیت میں میراڈونا نے کہا کہ "میں دل سے فلسطینی ہوں" اور ہمیشہ سے فلسطین کے  دعوی کے حق میں رہا ہوں"۔

انہوں نے انسٹاگرام پیج سے صدر عباس کے ساتھ بغلگیر  ہوتے ہوئے  اپنی تصویر بھی شئیر کی ہے اور پیغام میں لکھا ہے کہ "یہ شخص  فلسطین میں امن چاہتا ہے ، صدر عباس کا ایک ملک ہے اور امن  اس کا حق ہے"۔

صدر عباس نے بھی میراڈونا کو امن کی فاختہ کی تصویر والی تصویر تحفتاً پیش کی۔

واضح رہے کہ میراڈونا نے سال 2012 میں بھی فلسطین کے دعوے کی حمایت میں بیان جاری کیا تھا  اور کہا تھا کہ "میں فلسطینی عوام کا نمبر ون پرستار ہوں ۔ میں ان کا احترام کرتا ہوں اور ان کے ساتھ تعاون کرتا ہوں"۔



متعللقہ خبریں