عالمی ذرائع ابلاغ

11/05/18

عالمی ذرائع ابلاغ

***  رائیٹرز خبر رساں ایجنسی   نے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کے بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا کہ   اگر امریکہ نے    ترکی   کے خلاف اسلحہ فروخت کرنے کی   پابندی  لگائی  تو اس کا جواب  ضرور دیا جائے گا۔

 

***امریکی ۔ترک ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ صدارتی ترجمان   ابراہیم قالن   نے  خبردار کیا کہ قرآن کریم میں تخفیف  کرنا کسی  کی  مجال نہیں بن سکتا ۔

 

*** ایران کی  ایرنا خبر رساں ایجنسی   کے مطابق ،  وزیر خارجہ مولود  چاوش  اولو  نے  واشگاف الفاظ میں کہا کہ فلسطین کا مسئلہ    اہم ہے    اور  مظلوم  فلسطینی عوام  یہ جان لے کہ  وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف  تنہا نہیں ہیں۔

 

*** امریکی سی این این  چینل  نے صدر ایرودان کے حوالے سے خبر دی ہے جس میں انہوں نے  کہا کہ  ترکی کے بغیر ایک مکمل  یورپی یونین  کا   خواب ادھورا ہے  ۔

 

*** روس کی اسپوتنک  ویب سائٹ   نے بتایا ہے کہ  انطالیہ کے سیاحتی شہر کی سیر کو آنے والے روسی سیاحوں کی   سال رواں کی پہلی سہ ماہی  کے دوران تعداد   گزشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں 59 فیصد بڑھ گئی ۔

 

***جاپانی کیودو خبر رساں ایجنسی  کا لکھنا ہے کہ ترکی،  ریلوے  لائنوں کی  وسعت کے منصوبے پر  39 ارب یورو کی سرمایہ  کاری کر رہا ہے۔

 

***امریکی۔ترک  ویب سائٹ  کے مطابق ، ترک فضائی کمپنی   6 سال کے اندر اپنے بیڑے میں  مزید 207 طیارے شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

 

*** روسی اسپوتنک ویب سائٹ  نے نائب وزیر اعظم مہمت شیمشیک کے بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا کہ  ترکی میں  زر مبادلہ کا اتار چڑھاو وقتی ہے   ۔

 

*** کریمیا کی کیو ایچ اے خبر رساں ایجنسی نے  ایک خبر میں لکھا ہے کہ ترکی نے   امریکہ کی طرف سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے  سے دستبرداری کے اعلان کو  مایوس کن قرار دیا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں