عالمی ذرائع ابلاغ

08/06/18

عالمی ذرائع ابلاغ

***برطانوی رائیٹرز ایجنسی   کےمطابق ، نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور  مہمت شیمشیک   نے    عالمی  سرمایہ کاروں  کے زر پالیسی سے متعلق خدشات کے حوالے سے  کہا کہ لندن میں ہونے والی ملاقات میں ان  خدشات کو دور کرنے میں مدد ملی جس کے بعد  ترکی میں غیرملکی سرمائے کی ترسیل بحال ہو گئی ۔

 

*** روسی خبر رساں ایجنسی ریا نووستی  نے  وزیراعظم بن علی یلدرم کے حوالے سے خبر دی جس  میں انہوں نے روسی ہم منصب دیمیتری میدویدیف  سے ٹیلیفون رابطہ کرتےہوئے  ترک  فلو گیس پائپ لائن اور آق قویو  منصوبے  سے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔

 

*** ایرانی مہر خبر رساں ایجنسی  نے صدارتی ترجمان  ابراہیم قالن  کے بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نےکہا کہ  فلسطینی حمایت روکنےکے  امریکی  فیصلے پر ہمیں کوئی تعجب نہیں ہوا۔

 

***رائٹرز خبر رساں ایجنسی  نے خبر دی ہے کہ  ترکی اور  امریکہ  منبج پر لائحہ  عمل اختیار کرنے   کےلیے متفق ہو گئے ہیں۔

***امریکی ۔ترک ویب سائٹ  کےمطابق امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان  ہیتھر نوئرٹ  نے  کہا ہے کہ  منبج کے حوالے سے امریکہ اور ترکی کے درمیان اتفاق خطے میں استحکام لائے گا۔

 

*** کریمیا  کی  کیو ایچ اے خبر رساں ایجنسی    نے  خبر دی ہے کہ   یوکرین اور ترکی کے درمیان بغیر پاسپورٹ سیاحت میں  کافی اضافہ  ہوا ہے۔

 

*** اسی ایجنسی کی  ایک دیگر خبر میں  لکھا گیا ہے کہ   ترکی نے  15 جولائی 2016 کی ناکام فوجی بغاوت    میں ملوث  ترک فوجیوں کو یونان میں پناہ دینے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں