عالمی ذرائع ابلاغ

05/10/18

عالمی ذرائع ابلاغ

***صدائے روس کی خبر ہے کہ  صدر رجب طیب ایردوان  نے  کہا  کہ  روس کے ساتھ ادلب  معاہدے کے نتیجے میں  پناہ گزینوں    کا سیلاب   روکنے میں مدد ملی ہے ۔

 

*** آسٹریا کے  ڈی پریس  کے مطابق ، صدر ایردوان  کے دورہ جرمنی کے بعد جرمن کمپنی  سیمنز  ترکی میں سرمایہ کاری بڑھاتےہوئے  طبی آلات بنانے کا کارخانہ لگانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

 

*** امریکی ایسو سی ایٹڈ  پریس    کا لکھنا ہے کہ  شمالی شام  کے شہر منبج  کے اطراف  میں   1 ماہ کے عرصے میں  امریکی اور ترک   فوج مشترکہ گشت کا آغاز کرے گی ۔

 

*** اطالوی آنسا مید    نے  خبر دی ہے کہ  شام کے موضوع پر  روس،فرانس اور جرمنی کے ساتھ  سربراہی اجلاس کا اگلا دور  اکتوبر کے وسط میں  استنبول میں منعقد ہوگا۔

 

***برطانوی رائیٹرز ایجنسی   نے  لکھا ہے کہ محتاط   اقتصادی تدابیر کی بدولت  ترک معیشت میں ترقی   کی رفتار برقرار ہے ۔

 

***روسی ریا نووستی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  صدر ایردوان نے  کہا ہے کہ ہم  دفاعی شعبے  میں روس سے تعاون   کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں  اور اس سلسلے میں  تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کا  عہد کر رکھا ہے۔

 

*** چائنا ریڈیو انٹرنیشنل    نے خبردی ہے کہ   ترک پارلیمان کے خارجہ امور  کمیشن کے صدر  ولکان بوزکر   نے کہا ہے کہ  کمبوڈیا  انقرہ میں اپنا سفارت خانہ  کھولے گا جس کےلیے تیاریاں  شروع کر دی گئی ہیں۔

 

*** ایرانی پارس ٹوڈے  کی ویب سائٹ نے  لکھا ہے کہ   ترکی اور ایران  کے درمیان  تعاون فروغ حاصل کر رہا ہے   زراعت   بالخصوص زعفران کی کاشت میں مشترکہ منصوبوں پر عمل جاری ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں