عالمی شہ سرخیاں

11/01/19

عالمی شہ سرخیاں

*** لبنانی الحیات  کا لکھنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ملکی میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

 

** برطانیہ سے شائع ہونے والے اخبار القدس العربی   کے مطابق ، تیونس کے سابق  وزیر  اور بعض  پارلیمانی ارکان نے  ترکی اور قطر پر تنقید   کی مذمت کی ہے۔

**  کیوبا کے  پرینسا لاطینہ  کا لکھنا ہے کہ  بولیویا کے صدر ایو مورالیس مارچ میں ترکی کا دورہ کریں  جہاں ان کی ملاقات صدر ایردوان سے ہوگی ۔

 

**  الموندو ہسپانوی اخبار   نے خبر دی ہے کہ نیمار نے بارسلونا کلب میں واپسی کےلیے  5 بار انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے  جو کہ اس وقت پیرس سینٹ گرمین  کےلیے کھیل رہے ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ  نیمار نے کلب سے بارسلونا  واپسی کےلیے گڑگڑانا  شروع کر دیا ہے۔

**  لیبیراسیوں فرانس    کے مطابق امریکی وزیر خارجہ   مائیک پومپیو نے ایران پر الزام لگایاہے کہ وہ  ایک عرب نیٹو بنانے      کی کوشش میں ہے ۔

 

***روسی خبر ایجنسی  تاس   کا لکھنا ہے کہ  امریکہ ترکی اور کردوں کے درمیان بحث کے باعث شام سے اپنی فوج نکال رہا ہے۔

 

*** روسی ریا نووستی  نے  خبر دی ہے کہ   روس کی باسکٹ بال ٹیم خمکی    کو ٹرکش ایئر لائنز یورپی لیگ میں  ترک کلب اناطولیہ ایفیس کے ہاتھوں شکست کھانا پڑی ۔

 

** روسی خبر ایجنسی انٹر فیکس کے مطابق   روسی باشندے  اس سال 119 ممالک کی  بغیر ویزہ  سیاحت کر سکیں گے۔

 

*** ڈی ویلٹ جرمن اخبار  کا لکھنا ہے کہ جرمنی نے سعودی  عرب کو اسلحے کی  فروخت بڑھا دی ہے ۔

 **جرمن  اشپیگل آن لائن      کے مطابق ،محکمہ داخلہ  جرمنی میں پناہ کی عرض   کرنے   والے ہر دو میں سے ایک ترک باشندے   کی     درخواست قبول کرلیتا ہے۔

   

**جرمن فرینکفرٹر المان زیٹونگ اخبار    نے خبر دی ہے کہ جرمنی میں  ہر دو مرغیوں میں سے ایک     انسانوں میں اسہال    پھیلانے والے  جراثیم      کی حامل ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں