ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے منصوبے پر روس کا رد عمل

روس: ہم ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد  تنظیم کے طور پر نہیں دیکھتے

ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے منصوبے پر روس کا رد عمل

امریکہ کو ایرانی پاسدارانِ انقلاب  کو "دہشت گرد تنظیموں"  کی فہرست میں شامل کیے جانے  کے منصوبے پر روس نے رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

کریملن کے افغانستان   خصوصی نمائندے  ضمیر کابولووف   کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ایرانی   پاسداران ِ انقلاب  کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے  کے منصوبے  پر  مثبت  مؤقف نہیں رکھتے۔

کابولوف کا کہنا تھا کہ ہم    ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد  تنظیم کے طور پر نہیں دیکھتے۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن  ان  اقدامات کو ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کو توڑنے  کے لیے   اٹھا   رہا ہے ،  علاوہ ازیں ایرانی پاسدارن انقلاب  کو  دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنا  شام پر بھی منفی اثرات  مرتب کرے گا۔

 



متعللقہ خبریں