ایران و عراق میں زلزلہ،ہلاکتوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی

ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں شدید زلزلے کے باعث دونوں ہمسایہ ممالک میں 400 سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق ہو گئی ہے

ایران و عراق میں زلزلہ،ہلاکتوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی

ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں شدید زلزلے کے باعث دونوں ہمسایہ ممالک میں 400 سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق ہو گئی ہے۔

  مقامی ذرائع  نے  ہلاک ہونے والے ایرانی شہریوں کی تعداد 407 بتائی ہے جبکہ 6700 سےزائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

 عراقی  حکومت کے مطابق اس زلزلے کے نتیجے میں شمالی عراق میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 550 سے زائد زخمی ہو گئے۔

یاد رہے کہ  گزشتہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب آنے والے اس زلزلے کی شدت ريکٹر اسکيل پر 7.3 تھی۔

 زمين سے 23 کلومیٹر کی گہرائی میں اس زلزلے کا مرکز ایرانی صوبہ کرمان شاہ میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے بغداد اور ترکی میں بھی محسوس کیے گئے۔

 



متعللقہ خبریں