بدعنوانی کاجھوٹا الزام ہے، جلد ہی حقیقت سامنے آئے گی: اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے رشوت ستانی کےالزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہیں یقین ہے کہ سچائی سامنے آئے گی

بدعنوانی کاجھوٹا الزام ہے، جلد ہی حقیقت سامنے آئے گی: اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے رشوت ستانی کےالزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہیں یقین ہے کہ سچائی سامنے آئے گی۔

خبر  کے مطابق ،اسرائیلی ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے رشوت ستانی کے معاملے میں اُن پر ممکنہ طور پر مقدمہ چلانے کے بارے میں پولیس کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ بیان پولیس کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ان کے خلاف اتنے شواہد ہیں کہ انہیں رشوت،  جعلسازی  اور خیانت کے دو مختلف معاملوں میں مورد الزام ٹھہرایا جا سکتا۔

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ تمام الزامات بےکار ثابت ہوں گے۔

اسرائیلی وزیر اعظم پر الزام ہے کہ انہوں نے اسرائیلی اخبار 'یوڈیوٹ اہارونوٹ کو مثبت کوریج کے لیے کہا تھا جس کے جواب میں اُس کے مخالف اخبار پر قدغن لگانے کی بات کہی تھی۔

پولیس نے کہا کہ اخبار یوڈیوٹ اہارونوٹ کے مدیر آرنن موزس پر بھی مقدمہ دائر کیا جائے گا۔

دوسرا معاملہ ہالی وڈ کے معروف فلمساز آرنن ملچین اور دوسرے حامیوں کی جانب سے اُنہیں لاکھوں شیکل (دو لاکھ 83 ہزار امریکی ڈالر) کے تحائف لینے کا الزام ہے۔



متعللقہ خبریں