دوبارہ انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:عراقی وزیراعظم

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے ملک میں پارلیمانی انتخابات کے دوبارہ انعقاد کی مخالفت کردی ہے اور خبردار کیا ہے کہ جو کوئی بھی سیاسی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرے گا اس کو سزا دی جائے گی

دوبارہ انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:عراقی وزیراعظم

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے ملک میں پارلیمانی انتخابات کے دوبارہ انعقاد کی مخالفت کردی ہے اور خبردار کیا ہے کہ جو کوئی بھی سیاسی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرے گا اس کو سزا دی جائے گی ۔

حیدر العباد ی نے گزشتہ روز  ایک اخباری  کانفرنس میں کہا ہے کہ صرف عدالت عالیہ  ہی پارلیمانی انتخابات کے لیے دوبارہ  رائے دہی  کا فیصلہ کرسکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ  یہ معاملہ اب عدلیہ کے ہاتھ ہے  جبکہ حکومت اور پارلیمان کے پاس انتخابات کو منسوخ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

حیدر العبادی نے کہا کہ بیلٹ بکسوں کو جان بوجھ کر آگ لگائی گئی تھی اور اب اٹارنی جنرل سیاسی عمل کو نقصان پہنچانے والے لوگوں کے خلاف فردِ الزام عائد کریں گے۔

 واضح رہے کہ عدلیہ نے بیلٹ بکسوں کے گودام کو آگ لگانے کے الزام میں چار افراد کی گرفتاری کا حکم دیا تھا جن میں تین پولیس اہلکار  اور ایک آزاد اعلیٰ انتخابی کمیشن کا رُکن ہے ۔

 



متعللقہ خبریں