پاک فوج کا اہم کارنامہ،مغوی امریکی جوڑے کودہشتگردوں سےبحفاظت بازیاب کروا لیا

پاک فوج نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے غیر ملکی خاندان کو دہشت گردوں کے چنگل سے بازیاب کرا لیا ہے جس پر امریکہ نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے

پاک فوج کا اہم کارنامہ،مغوی امریکی جوڑے کودہشتگردوں سےبحفاظت بازیاب کروا لیا

پاک فوج نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے غیر ملکی خاندان کو دہشت گردوں کے چنگل سے بازیاب کرا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، امریکی خفیہ ادارے نے پاک فوج  کو اطلاع دی کہ غیر ملکی خاندان کو افغانستان سے پاکستان منتقل کیا جا رہا ہے گزشتہ روز ملنے والی بروقت اطلاع کے بعد پاک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں بازیاب کرا لیا  ۔

اس خاندان میں کینیڈین شہری،اسکی امریکی بیوی اور 3 بچے شامل تھے۔ 
اس امریکی جوڑے کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آئیں جن کے مطابق انہوں نے 2012میں اپنے سفر کا آغاز کیا اور وہ روس اور وسط ایشیائی ممالک سے ہوتے ہوئے ،قازقستان  اور تاجکستان سے ہوتے ہوئے افغانستان پہنچے ۔

کولمنز کے والدین نے اپنے داماد کی آواز آخری مرتبہ 8اکتوبر 2012کو سنی تھی اور وہ اس وقت افغانستان کے کسی غیر محفوظ علاقے میں قائم انٹرنیٹ کیفے کال کر رہے تھے۔ 2013میں جوڑے کی دو ویڈیوز سامنے آئیں جس کے ذریعے افغان طالبان نے اپنے کچھ مطالبات ان کے سامنے رکھے ۔

امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے اس جوڑے اور ان کے بچوں کی بازیابی پر پاکستان سے گہرے تشکر کا اظہار کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں