امریکی ڈرون طیارے ملکی حدود میں آئے تو مارگرائیں گے: سربراہ پاک فضائیہ

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ کامرہ ائیربیس پر حملہ ائیرفورس کی تاریخ کا سب بڑا حملہ اور افسوسناک ترین سانحہ تھا

امریکی ڈرون طیارے ملکی حدود میں آئے تو مارگرائیں گے: سربراہ پاک فضائیہ

 

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان  نے کہا ہے کہ اگر اب امریکی ڈرون طیارئے پاکستان کی سرز مین میں داخل ہوئے تو انہیں مار گرایا جائے گا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ کامرہ ائیربیس پر حملہ ائیرفورس کی تاریخ کا سب بڑا حملہ اور افسوسناک ترین سانحہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ   پاک فضائیہ کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنادیا۔ جو امن درجنوں ممالک نہیں لاسکے ہم لے کر آئے اور اس کا اعتراف بھارتی عسکری حکام نے بھی کیا۔

ائیرچیف مارشل کا کہنا تھا کہ کامرہ بیس حملے میں دہشت گردوں نے ایک ساب ائیرکرافٹ طیارہ مکمل تباہ جب کہ دوسرے کو جزوی نقصان پہنچایا، ان طیاروں کو بنانے کے لئے عالمی ادارے نے 287 ملین ڈالرز مانگے لیکن وہی طیارے ہمارے نوجوانوں، انجینئر اور سائنسدانوں نے صرف 25 ملین ڈالرز میں ہی دوبارہ پرواز کے لئے تیار کرلئے اور پاکستان ساب جہازوں کی 5ویں سرٹیفکیشن ایجنسی بن گیا ہے،  کامرہ ائیربیس  حملے کے بعد ہم نے ناصرف ائیرفورس کو ہرلحاظ سے مضبوط کیا بلکہ پاکستان کو ہر لحاظ سے خود کفیل کرنے کا عزم کرلیا، اب ہم خود جنگی جہاز بنائیں گے اور ائیرٹیکنالوجی کی بھیک بھی نہیں مانگنی پڑے گی۔ پاکستان سالانہ 16 سے 20 جے ایف 17 تھنڈر طیارے بنارہا ہے۔ ان کا  کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، ہرفرد قوم کی ترقی کا ذریعہ ہے صرف بہترین دماغوں کو رستہ متعین کرنے کی ضرورت ہے۔

 



متعللقہ خبریں