سانحہ ماڈل ٹاون رپورٹ کے بعد ملک کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کی طاہر القادری سے اظہار یکجہتی

پاکستقان پیپلز  پارٹی کے   شریک چئیرمین اور سابق صدر  آصف زرداری نے طاہر القادری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ عمران خان نے بھی طاہرالقادری سے رابطہ قائم  کرتے ہوئے کہا   کہ اگر طاہرالقادری سڑکوں پرآئے توہم ساتھ ہوں گے

سانحہ ماڈل ٹاون رپورٹ کے بعد ملک کی مختلف  سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کی طاہر القادری سے اظہار یکجہتی

سانحہ ماڈل ٹاون رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعدملک کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے  منہاج القران کے  رہنما  طاہر القادری سے رابطہ قائم کیا ہے اور انہیں مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے۔

پاکستقان پیپلز  پارٹی کے   شریک چئیرمین اور سابق صدر  آصف زرداری نے طاہر القادری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ انصاف کے حصول کیلئے آپ کے ساتھ ہیں، شہدا کے لواحقین کو انصاف ملنا چاہیے، آصف زرداری آج لاہور میں طاہرالقادری سے ملاقات بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق خورشید شاہ، قمرزمان کائرہ اور ڈاکٹر قیوم سومروبھی ساتھ ہونگے۔

ترجمان عوامی تحریک کے مطابق آصف زرداری اور طاہر القادری میں گزشتہ شب رابطہ ہوا تھا جبکہ مسلم لیگ ق کی قیادت پہلے ہی ساتھ دینے کا اعلان کر چکی ہے۔ ترجمان عوامی تحرک کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بھی احتجاج میں ہر طرح کا ساتھ دینے کا یقین دلا دیا۔ طاہر القادری آج کور کمیٹی اور وکلا کی ٹیم کے ساتھ مشاورت میں لائحہ عمل طے کریں گے۔

دریں اثنا ء عمران خان نے بھی طاہر لاقادری سے رابطہ قائم  کرتے ہوئے کہا   کہ اگر طاہرالقادری سڑکوں پرآئے توہم ساتھ ہوں گے،عوام بھی گھروں سے باہرنکلے تاکہ ان کوسزائیں ہوں۔

یادرہے کہ اگست 2014ء میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے الگ الگ دھرنے دیئے تھے لیکن ایک موقع پر دونوں دھرنے اکٹھے ہوکر ایک ہوگئے اور پھر کنٹینر پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری اکٹھے ہوگئے اور عمران خان نے طاہرالقادری کو اپنا بڑا بھائی قراردیا تھا۔ 



متعللقہ خبریں