روک سکتے ہو تو روک لو،عوام کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا: مریم نواز

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام نے واضح کردیا کہ ووٹ کا تقدس پامال نہیں ہونے دیں گے، نوازشریف کی قیادت میں ووٹ کی حُرمت کا کارواں منزل پر پہنچ کرہی دم لے گا

روک سکتے ہو تو روک لو،عوام کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا: مریم نواز

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لودھراں میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کے خلاف سازشوں کو اللہ نے نواز شریف کی طاقت بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا فیصلہ عوام کا فیصلہ واضح ہے کہ ’’ووٹ کوعزت دو‘‘عدل کو بحال کرو، یہ نظریہ نواز ہے جو دلوں میں گھر کر گیا ہے، کہا تھا نہ ’’روک سکو تو روک لو‘‘۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام نے واضح کردیا کہ ووٹ کا تقدس پامال نہیں ہونے دیں گے، نوازشریف کی قیادت میں ووٹ کی حُرمت کا کارواں منزل پر پہنچ کرہی دم لے گا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کے سارے فیصلے ایک ہی اعلان کررہے ہیں کہ نواز شریف اہل ہے، نوازشریف دِلوں میں بستا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کے شعور سے مت کھیلنا، وہ مہروں کو نہیں، شیروں اور دلیروں کو ووٹ دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کے نتیجے میں خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کو شکست دے دی ہے۔

 



متعللقہ خبریں