عمران خان کی جگہ انکی نئی اہلیہ نے نوازشریف کو پہلے ہی باونسرسے کلین بولڈ کردیا، پہلی دعا قبول

بشریٰ بی بی کوخواب میں عمران خان کے وزیر اعظم بننے کی جو بشارت ہوئی تھی اس کا پہلا مرحلہ نواز شریف  کے پارٹی  قیادت سے  محروم کیے جانے سے پورا ہوگیا ہے

عمران خان کی جگہ انکی نئی اہلیہ نے نوازشریف کو پہلے ہی باونسرسے کلین بولڈ کردیا، پہلی دعا قبول

عمران خان کی تیسری بیوی    عمران خان کے لیے نیک شگون ثابت ہوئی ہیں۔ ان کو خواب میں عمران خان کے وزیر اعظم بننے کی جو بشارت ہوئی تھی اس کا پہلا  مرحلہ نواز شریف  کے پارٹی  قیادت سے  محروم کیے جانے   سے پورا ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ  عمران خان کی نئی ا ہلیہ کو  اپنے  پرانے خاوند سے طلاق لینے  اور نئی شادی عمران خان سے کرنے کی  صورت میں  عمران خان کے ملک کے وزیر اعظم بننے کی بشارت ہوئی تھی  ۔

عمران خان کی نئی اہلیہ کے ابھی عمران خان کے گھر آئے  ہوئے  چند دن ہی ہوئے ہیں کہ اللہ و  تعالیٰ نے  ان کی دعائیں قبول کرنا شروع کردیا ہے۔ عمران خان جو طویل عرصے سے ملک کے وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھتے چلے آرہے   تھے وہ   خواب  اب  خواب نہیں رہے بلکہ حقیقت بننا شروع ہوگئے ہیں۔

 اس طرح  نواز شریف کے  پہلے  وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے اور اب پارٹی قیادت سے بھی محروم کیے جانے کے بعد   عمران کان کی اہلیہ  بشریٰ  بی بی عرف پیرنی  کے بھی  ملک کی  فرسٹ لیڈی بننے کے راستے ہموار  ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔  

معروف صحافی عارف نظامی  کا کہنا تھا کہ اللہ عمران خان کو  ان کی نئی شادی  مبارک کرے۔ عمران صاحب کی جو تیسری شادی ہوئی ہے ، ان کی تیسری بیوی ان کے لیے نیک شگون ثابت ہوئی ہیں۔ محترمہ پنکی پیرنی کی پہلی دعا قبول ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں