لہور لہوراے،لاہورایک بارپھربازی لے گیا، آج شہبازشریف لاہور اورنج ٹرین کےآزمائشی سفرکاافتتاح کریں گے

لاہور کے باسیوں کیلئے خوشخبری ہے کہ آج اس سفر سے شہری بغیر ٹکٹ لطف اندوز ہوسکیں گے۔ ٹیسٹ رن کے بعد لکشمی چوک پر تقریب کا انعقاد ہو گا جس میں ایل ڈی اے اور ٹیپا کے انجینئرز وزیر اعلیٰ پنجاب کو ٹرین کی تعمیر پر بریفنگ دیں گے

لہور لہوراے،لاہورایک بارپھربازی لے گیا، آج شہبازشریف لاہور اورنج ٹرین کےآزمائشی سفرکاافتتاح کریں گے

لاہور میں اورنج ٹرین آج آزمائشی سفر ڈیرہ گجراں سے لکشمی چوک تک کرے گی جو تقریباً 11 کلو میٹر سفر بنتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج اورنج لائن ٹرین کے دوسرے آزمائشی سفر کا افتتاح کریں گےاور چینی قونصلیٹ جنرل کے ہمراہ ڈیرہ گجراں سے لکشمی اسٹیشن تک سفر کریں گے۔ ، آزمائشی سفر کے دوران شہری ٹکٹ خریدے بغیر سفر سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

لاہور کے باسیوں کیلئے خوشخبری ہے کہ آج اس سفر سے شہری بغیر ٹکٹ لطف اندوز ہوسکیں گے۔

ٹیسٹ رن کے بعد لکشمی چوک پر تقریب کا انعقاد ہو گا جس میں ایل ڈی اے اور ٹیپا کے انجینئرز وزیر اعلیٰ پنجاب کو ٹرین کی تعمیر پر بریفنگ دیں گے۔

اورنج ٹرین کے آزمائشی سفر کے لیے مختلف اسٹیشنز کو سجا دیا گیا ہے اور ٹریک کے اطرف رنگا رنگ پودے  رکھے گئے ہیں جو دلکش منظر پیش کررہے ہیں۔ 

ڈیرہ گجراں سے چلنے والی اورنج ٹرین لکشمی چوک پہنچے گی جہاں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جلسے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف خطاب کریں گے۔ 

اورنج ٹرین منصوبے کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین کا مزید کہنا ہے کہ منصوبے کا 90 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور ہائیکورٹ کے سامنے انڈر گراؤنڈ اسٹیشن کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔



متعللقہ خبریں