وفاقی کابینہ کےاجلاس میں ملک کی تازہ ترین صورتِ حال پرغور، احسن اقبال کی قاتلانہ حملے کے بعدشرکت

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چند روز قبل قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے وزیرداخلہ احسن اقبال نے بھی شرکت کی، اس موقع پر کابینہ ارکان نے وزیر داخلہ کے لیے صحت  یابی کی دعاکی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

وفاقی کابینہ کےاجلاس میں ملک کی تازہ ترین صورتِ حال پرغور، احسن اقبال کی قاتلانہ حملے کے بعدشرکت

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس ہوا ۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چند روز قبل قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے وزیرداخلہ احسن اقبال نے بھی شرکت کی، اس موقع پر کابینہ ارکان نے وزیر داخلہ کے لیے صحت  یابی کی دعاکی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں این ڈی ایم اے کو وزیراعظم آفس کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد میں میڈیکل سٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ وفاقی کابینہ نے سی ڈی اے کے ماسٹر پلان میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں سرکاری اداروں میں حکام کے تقرر پر غور کے ساتھ ساتھ مختلف ملکوں کے ساتھ معاہدوں کی منظوری بھی دی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال بھی قاتلانہ حملے کے بعد کابینہ اجلاس میں شریک ہیں، جس پر وفاقی کابینہ نے وزیر داخلہ کو اجلاس میں خوش آمدید کہا، کابینہ نے احسن اقبال کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

احسن اقبال نے کابینہ ارکان کی جانب سے دعاؤں اور نیک خواہشات کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔



متعللقہ خبریں