ترکی کی طرف سے پاکستان میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت

ہمیں، پشاور میں ایک انتخابی جلسے پر کئے گئے دہشت  گردی کے حملے کے نتیجے میں کثیر تعداد میں افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے  پر شدید افسوس ہے: وزارت خارجہ

ترکی کی طرف سے پاکستان میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت

ترکی نے پاکستان  کے شہر پشاور میں کل ایک انتخابی جلسے پر دہشت گردی کے حملے کی مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ  تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ" ہمیں، پشاور میں ایک انتخابی جلسے پر کئے گئے دہشت  گردی کے حملے کے نتیجے میں کثیر تعداد میں افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے  پر شدید افسوس ہے"۔

مزید کہا گیا ہے کہ "ہم اس مذموم حملے کی مذمت کرتے ہیں اور حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے مغفرت  کے طلبگار ہیں۔ ہم  دوست ملک  پاکستان کے عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے  ہیں اور زخمیوں کے لئے فوری صحت یابی کے متمنی ہیں"۔



متعللقہ خبریں