نیاپاکستان بنانےوالےپی ٹی آئی کےمتوالےخیبرپختونخواہ ہاوس میں ایک وقت میں دولاکھ روپےکی چائےپی گئے

ذرائع کے مطابق کے پی کے کی نگراں حکومت کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کے لیے 10 جولائی کو نیب خیبر پختونخوا کو ایک خط لکھا گیا،خط ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے نیب کے پی کے کو لکھا گیا

نیاپاکستان بنانےوالےپی ٹی آئی کےمتوالےخیبرپختونخواہ ہاوس میں ایک وقت میں دولاکھ روپےکی چائےپی گئے

خیبر پختونخواہ ہاوس اسلام آباد میں ایک وقت کی چائے کا خرچہ پونے دو لاکھ روپے آنے پر تحقیقات کے لیے کے پی کی نگراں حکومت کا خط نیب خیبر پختونخوا نے ہیڈکوارٹر بھجوادیاہے۔

ذرائع کے مطابق کے پی کے کی نگراں حکومت کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کے لیے 10 جولائی کو نیب خیبر پختونخوا کو ایک خط لکھا گیا،خط ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے نیب کے پی کے کو لکھا گیاجبکہ ایک نجی نیوز چینل کے میزبانکی جانب سے کے پی ہاؤس اسلام آباد کے اخراجات کا ایشو اٹھایا گیا تھا۔

نگران صوبائی حکومت کی جانب سے نیب خیبر پختونخوا کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ انتہائی سنگین معاملہ ہے لہذا اس کی تحقیقات کی جائے۔

خیبرپختونخوا ہاوس اسلام آباد کی تحقیقات نیب خیبر پختونخوا کے دائرہ اختیار میں نہیں آتیں اس لیے صوبائی حکومت کا خط جانچ پڑتال کے لیے نیب ہیڈ کوارٹرز بھجوا دیا گیا ہے۔نگراں صوبائی حکومت نے نیب کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ یہ انتہائی سنگین معاملہ ہے، نیب خیبرپختونخوا ہاوس اسلام آباد میں اخراجات کی تحقیقات کرے اور معاملے میں تعاون کیا جائے گا۔

ایک نجی نیوز چینل کے میزبان نے انکشاف کیا تھا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں انہیں اور ان کی ٹیم کو جو چائے پلائی گئی تھی اس کا بل کے پی کے ہاؤس اسلام آباد کی جانب سے ایک لاکھ 89 ہزار روپے بنایا گیا تھا۔

صوبائی نگران حکومت نے خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کے اخراجات سے متعلق خبر کا نوٹس لیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں