عمران خان نے وعدے کے مطابق 50 لاکھ مکانات کی اسکیم کا اعلان کر دیا

آج پاکستان کو 10 سے 12 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، اور اس وقت آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری  اور حالات کا تقاضاہے

عمران خان نے وعدے کے مطابق 50 لاکھ مکانات کی اسکیم کا اعلان  کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے پانچ سالوں  میں  50 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلیے ’’نیاپاکستان ہاوسنگ اتھارٹی‘‘ قائم کرنے کا اعلان کردیا  ہے جو کہ ان کی سیاسی جماعت کے انتخابی منشور میں شامل تھا۔

وزیراعظم نے کہا  ہے کہ منصوبے پر عمل درآمد کرانے کے لیے ’ نیا پاکستان ہاوسنگ ‘اتھارٹی قائم کی جائے گی جہاں ’ون ونڈو‘ سسٹم کے تحت تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی اور اس اتھارٹی کی نگرانی میں بذات خود کروں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت آئندہ 5 سالوں میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ گھروں کی نجی ادارےکریں گے جب کہ رکاوٹیں ختم کرنا اور تعاون کرنا حکومت کا کام ہوگا، تعمیراتی شعبے  کی راہ میں قانونی رکاوٹوں کو بھی ختم کیا جائیگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گھر بنانے کے منصوبے میں نوجوانوں کو تعمیرات کی کمپنیاں بنانے میں حوصلہ افزائی ملے گی۔

وزیرِ اعظم نے اپنے خطاب کے دوران سب سے پہلے وفاقی ملازمین کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو 10 سے 12 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، اور اس وقت آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری  اور حالات کا تقاضاہے۔



متعللقہ خبریں