ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن نے ریکارڈ توڑ دیا،قدر 5 ہزار پاونڈز تک پہنچ گئی

ڈیجیٹل ورچوئل کرنسی بٹ کوائن کی قدر پہلی بار پانچ ہزار برطانوی پاؤنڈز سے تجاوز کر گئی ہے جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے

ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن نے ریکارڈ توڑ دیا،قدر 5 ہزار پاونڈز تک پہنچ گئی

ڈیجیٹل ورچوئل کرنسی بٹ کوائن کی قدر پہلی بار پانچ ہزار برطانوی پاؤنڈز سے تجاوز کر گئی ہے جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔

عمومی طور پر بٹ کوائن کی قدر کا ڈالر سے موازنہ کیا جاتا ہے۔

خبر کے  مطابق  گزشتہ  دن  ایک بٹ کوائن کی قدر تقریباً 5015 پاؤنڈز تک پہنچ گئی تھی۔

اس وقت  بازار میں دستیاب  بٹ کوائن کی مجموعی مالیت 110 ارب ڈالر ہے اور گزشتہ ایک سال میں اس کی مالیت میں سات گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

خیال ہے کہ بٹ کوائن کی مالیت میں تازہ ترین اضافے کی وجہ وہ اعلان ہے جو امریکی کمپنی سی ایم ای گروپ نے کیا۔

 اس کمپنی نے کہا کہ وہ بٹ کوائن سے متعلق نئی پراڈکٹ اس سال کے آخر تک مارکیٹ میں متعارف کرائیں گے۔

بٹ کوائن کو جنوری 2009 میں متعارف کرایا گیا تھا اور جون 2013 تک اس کی قدر سو ڈالر اور اس سال جنوری میں وہ ہزار ڈالر سے بھی کم تھی لیکن اگست میں اچانک اس کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔

 

 



متعللقہ خبریں